مظفرپور:غریب ناتھ مندرمیں بھگدڑ،15افرادزخمی

garibnath-mandir
بہارکے مظفرپور ضلع کے مشہوراورقدیم غریب ناتھ مندر میں بھگدڑ مچ جانے سے 15لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ساون کے سوموارکی وجہ سے ہزاروں کی تعدادمیں عقیدتمندوں کی بھیڑامڈی ہوئی تھی۔لیکن بھیڑکی مقابل میں حفاظتی انتظامات ناکافی تھے ۔بھیڑ کی وجہ سے دھکا-مکی بھگدڑمیں بدل گئی ۔زخمیوں کوفوری طورپراسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اس حادثے میں 15لوگوں کے زخمی ہونے کی خبرہے اوراب حالات قابومیں ہے۔
بتایاجارہاہے کہ ساون کے تیسرے سوموارکوپولس انتظامیہ کی جانب حفاظتی انتظامات ناکافی ثابت ہوگئی جب اتواراورسوموارکی دیررات ایک بجے کے بعد سے کانوڑیوں کا سیلاب امڈنے لگا۔پونے دوبجے آم گولا اووربرج پربناپرڈیوائڈرپوری طرح ٹوٹ گیا۔بھگدڑمچنے سے دودرجن سے زائدکانوڑیا زخمی اوربے ہوش ہوگئے۔بتایاجارہاہے کہ بھگدڑ میں کچھ کانوڑیاپل سے کودنے لگے۔زخمیوں کواسپتال لے جایاگیا۔بھیڑکے بیچ پھنسے پولس وانتظامیہ افسران پیچھے ہٹ گئے۔اس کے بعد بانس -بلی سے بھیڑکوقابو میں پانے کی کوشش کی گئی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *