پونے:گلاب جامن کھا نے سے100طلبا ہوئے بیمار، 16آئی سی یو میں 

hospital
ممبئی کے پونے سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ یہاں گلاب جامن کھانے سے ایم آئی ٹی کالج کے 100سے زائد طلبا فوڈ پوائزنگ سے بیمارہوگئے ہیں۔ کالج انتظامے نے سبھی بیمارطلبا کوعلاج کیلئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، پونے ضلع میں واقع لونی کالبھور علاقہ میں واقع ایم آئی ٹی کالج میں منگل کی شام کو ناشتہ میں گلاب جامن کھانے سے ایک سوسے زائدطلبا بیمار ہو گئے ۔ ان طلبا کو علاج کے لئے وشوراج اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بدھ کی صبح اسپتال کے جنرل وارڈ میں 80طلبا کا علاج ہو رہا ہے جبکہ 16طلبا کی حالت نازک بنی ہو ئی ہے۔ ان کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔ اس واقعہ سے یہاں کالج احاطہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز پنے میں واقع ایم آئی ٹی کالج مین ناشتہ میں گلاب جامن کھانے کے بعددوپہرکالج کے طلباکی طبیعت خراب ہونے لگی تھی اورطلبا کو الٹی دست ہونے لگا۔ یہاں طلبا کو پیٹ درد اور سر درد کی شکایت ہونے لگی تھی۔ اس واقعہ کے بعد تمام 100بیمار طلبا کو علاج کے لئے وشوراج اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ان میں سے 16طلبا کو نازک حالت کے سبب آئی سی یو میں داخل کروایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع دیر شب پولس کو ملی ۔ اس کے بعد پولس نے کالج کینٹین سے کھانے پینے کی اشیاء برآمد کر فورینسک جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولس اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *