امیت شاہ نے بہارمیں گٹھ بندھ پرکہی بڑی بات

amit-shah
بی جی پی کے قومی صدرامیت شاہ آج بہارکے دورے پرہیں۔بی جے پی صدرامیت شاہ نے آج جمعرات کوپٹنہ کے گیان بھون میں میٹنگ کی۔انہوں نے اس میٹنگ میں لیڈروں کوسوشل میڈیا سہی طریقے استعمال کرنے پرزوردیا۔اس دوران انہوں نے کہاکہ بہارمیں نتیش کمارکے ساتھ این ڈی اے کا گٹھ بندھن نہیں ٹوٹے گا اورہم 40کی 40سیٹیں جیتیں گے۔اس کے علاوہ انہو ں نے لیڈروں کوٹاسک دیاکہ وہ سرکارکی اسکیموں کوسوشل میڈیاکے ذریعہ سے عوام کوبتائیں۔ساتھ ہی اس موقع پرانہوں نے مودی سرکاربنانے کا نعرہ دیا۔
اس کے علاوہ امیت شاہ نے بی جے پی کے چارسال کے کارمدت کے دوران کئے گئے کاموں کوبتایا۔اس میں انہو ں نے کہاکہ ہم نے 2کروڑلوگوں کوگھردیااورچارکروڑخواتین کوگیس بھی دیا۔میٹنگ میں امیت شاہ نے کہاکہ دیش کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اورپی ایم مودی نے ملک کوعظیم دیش بنایاہے۔
اس سے قبل امیت شاہ نے جے ڈی یوصدراورسی ایم نتیش کمارکے ساتھ ناشتے پرقریب ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔اب ان کی دوبارہ ملاقات ڈنرپرہوگی ،جہاں بات چیت کا دورآگے بڑھنے کی امیدہے۔بات چیت کے بعدجب نتیش کمارباہرآئے تو میڈیاکے سوالوں پرچپی سادھے رکھی۔حالانکہ نتیش کمارکے چہرے پرمسکان تھی۔
این ڈی اے کی اتحاد کی سرکار بننے کے بعد امت شاہ کا بہار کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ ریاست میں پچھلے کچھ دنوں سے چل رہی سیاسی گھمسان کے درمیان بے حد اہم مانا جا رہ اہے ۔ اتحاد کے اندر معاون پارٹیوں کے ساتھ سیٹ شیئرنگ ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ممکنہ طور پر اس پر نتیش کمار کے ساتھ امت شاہ کی بات چیت ہونی ہے ۔ نتیش کمار کے این ڈی اے کو چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے چل رہی سیاست پر فی الحال بریک لگ گیا ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *