بارش کا قہر:غازی آبادمیں سڑک دھنسنے سے 80فلیٹوں پرخطرہ

4cvashundhara
دہلی -این سی آرمیں آج صبح سے ہی موسلادھاربارش ہورہی ہے۔دہلی -این سی آرمیں ہورہی بارش کا قہرمختلف علاقوں میں دیکھنے کومل رہاہے۔ خبروں کے مطابق، گریٹرنوئیڈا میں تین منزلہ عمارت گرگئی ، توغازی آباد کے اشوک واٹیکاعلاقے میں مکان زمین دوز ہوگیاہے۔وہیں، دہلی کے وسوندھرا علاقے سے بھی بری خبرآرہی ہے۔یہاں پرسڑک دھنس گئی ہے۔جس سے کئی فلیٹوں پرخطرہ منڈلارہاہے۔وسندھرا 4سی واقع وارتالوک اپارٹمنٹ کے سامنے آج صبح سے ہورہی بارش سے دوجگہ روڈ دھنس گئی ۔اس کے بعد آنافاناً میں دو اپارٹمنٹ کے 80فلیٹوں کوخالی کرایاگیاہے۔ این ڈی آرایف ، سول ڈیفنس ، پولس فائربرگیڈ محکمہ وانتظامیہ کی ٹیم موقع پرپہنچ کر راحتی کام میں لگی ہے۔
مقامی لوگو ں کے مطابق، پانچ سال قبل ایک بلڈرنے ورتالوک اپارٹمنٹ کے سامنے دوسرا اپارٹمنٹ بنانے کیلئے قریب 50فٹ گہرا گڈھا کھداتھا، جس میں پارٹمنٹ کے پارکنگ بنائی جانی تھی لیکن تنازعہ کے باعث پروجیکٹ رک گیا۔ جمعرات کو صبح بارش کے بعد سڑک کے نیچے کی مٹی کھسک کر اپارٹمنٹ کیلئے کھودے گئے گڈھے میں کھسک گئی، جس کی وجہ سے سڑک قریب 50فٹ نیچے دھنس گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *