رشی کیش -گنگوتری ہائی وے پربڑاحادثہ، 10افرادہلاک

bus-accident
اتراکھنڈ کے رشی کیش -گنگوتری ہائی وے پرآج بڑادردناک حادثہ ہوگیا۔سوریہ دھر کے پاس 250 میٹر گہری کھائی میں اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس گرگئی ، جس میں 10لوگوں کی موت ہوگئی ہے ،جبکہ 9افرادزخمی بتائے جارہے ہیں۔حادثے کی جانکاری ملتے ہی مقامی انتظامیہ اورپولس اہلکاروں کی ٹیم موقع واردات پرپہنچ گئی ہے۔جانکاری کے مطابق، بس میں کل 25مسافرسفر کررہے تھے۔روڈ سیکورٹی کی ٹیمیں ریسکیو کے کاموں میں لگی ہوئی ہیں اور مسافروں کو کھائی سے نکال کراسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *