کیبل ڈالنے کے دوران مٹی میں دبنے سے 6 مزدوروں کی موت

barailey
اترپردیش کے کئی حصوں میں لگاتاربارش ہورہی ہے۔ اسی بیچ یوپی میں ایک بڑا دردناک حادثہ ہوگیاہے۔یہ حادثہ اترپردیش کے بریلی میں ہوا ،جہاں ٹیلی فون لائن کیلئے کام کررہے مزدور مٹی میں دب گئے ۔اس حادثے میں 6مزدوروں کی موت ہوگئی ۔وہیں دوسرے علاقوں میں 10لوگوں کے مرنے کی خبرہے، جبکہ 6سے زائدلوگ زخمی ہوگئے ہیں۔دراصل، بریلی میں ٹیلی فون لائن پرمزدورکام کررہے تھے۔اسی دوران وہاں پرمٹی کھسک گئی۔جس کے باعث 8لوگ ملبے میں دب گئے ۔ان 8مزدروں میں سے 6لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دومزدورکواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
خبروں کے مطابق، اترپردیش میں بریلی کے بارادریعلاقے میں پیلی بھیت بائی پاس پر ایئر ٹیل کمپنی کے لئے آ پٹیکل فائبر کیبل ڈالنے کے وقت اچانک مٹی ڈھنے سے چھ مزدوروں کی دب کر موت ہوگئی، جبکہ دو کو بچا لیا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر بارادری پولیس موقع پہنچی اور دبے ہوئے مزدوروں کو جے سی بی مشین کی مدد سے باہر نکال کراسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چھ مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں دو مزدوروں رزاق علی اور مظفر کو بچا لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے تمام مزدور مغربی بنگال کے ضلع شمالی د گج پور کے پاجل گاؤں کے رہنے والے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *