ریلنگ توڑتے ہوئے گنگاندی میں گری کار، کئی لوگوں کے مرنے کا خدشہ،ریسکیوجاری

ganga-river
بہارکی راجدھانی پٹنہ میں آج صبح ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔ راجدھانی پٹنہ میں گاندھی سیتو پرایک چھوٹی گاڑی ریلنگ توڑتے ہوئے گنگامیں گرگئی۔ یہ حادثہ صبح پانچ بجے ہواہے۔ ستیوسے گزررہے لوگوں نے گاڑی گرنے کی جانکاری پولس کودی۔حادثہ حاجی پورکے پایانمبر38کے پاس ہے۔گاڑی میں سوار لوگ حاجی پور سے پٹنہ کی طرف آرہے تھے۔اس حادثے میں کتنے لوگ حادثہ کا شکارہوئے ہیں ابھی تک اس کا پتہ نہیں چلاہے۔ این ڈی آرایف کی ٹیم نے ریسکیوآپریشن شروع کردیاہے۔ پولس یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کتنے لوگ تھے اورکہاں جارہے تھے۔عینی شاہدوں نے بتایا کہ اس نے ایک اسکارپیوکوریلنگ توڑتے ہوئے گنگاگرتے دیکھا۔اسی نے پولس کوجانکاری دی۔موقع پراین ڈی آرایف کی پانچ ٹیمیں لگی ہیں۔ چمبک کے سہارے گاڑی ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *