24گھنٹے کے اندرچلتی ٹرین میں دوالگ الگ خاتون سے ریپ کے بعدقتل

rape-in-train
بہارکی ایک طالبہ کے ساتھ چلتی ٹرین میں ریپ اورقتل کامعاملہ سامنے آیاہے۔طالبہ کے ساتھ یہ واقعہ آسام میں ہواہے۔ بتاجاتاہے کہ کامکھیاایکسپریس میں طالبہ کے ریپ کیا اوراس کے بعداسکاگلاکاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔طالبہ کی لاش کوکمکھیاایکسپریس ٹرین کے ٹوائلٹ سے برآمدکی گئی ہے۔
آسام کے شیوساگرضلع کے سملوگوڑی کے پاس ٹرین سے طالبہ کی لاش برآمدکی گئی ۔پولس کے مطابق، طالبہ کی جسم پرزخم کے نشان ہیں۔خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ کسی نامعلوم مجرم نے اس کے اوپردھاردارہتھیارسے حملہ کرکے قتل کردیا۔ساتھ ہی طالبہ کے ریپ ہونے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔حالانکہ پولس زیادہ بولنے سے انکارکررہی ہے۔
دوسری طرف ،آسام واقع جورہاٹ ضلع کے مرینی سے اودھ آسام ایکسپریس ٹرین کے ٹوائلٹ سے بھی ایک خاتون کی لاش برآمدکی گئی تھی۔خاتون کے ساتھ ریپ کیاگیااوراس کابھی قتل کردیاگیا۔پولس اب 24گھنٹے میں دونوں واقعے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *