ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں شجر کاری مہم کا آغاز 

planting
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں شجر کاری ہفتہ کے تحت آج کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری، طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین نے شجر کاری مہم میں حصہ لے کر ڈینٹل کالج کیمپس میں مختلف مقامات پر پودے لگائے۔اس موقع پر پروفیسر آر کے تیواری نے کہا کہ برق رفتاری سے بڑھتی آلودگی کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ بڑی تعداد میں شجر کاری کی جائے تاکہ ماحولیات کو شفاف بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں دنیا گلوبل وارمنگ سے نبرد آزما ہے اور اس کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو اس کے تئیں بیدار کرکے بڑی تعداد میں شجر کاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ بھر تک چلنے والی اس مہم میں ڈینٹل کالج کیمپس کے چہار جانب پودے لگائے جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *