ترکی میں ٹرین حادثہ،صدر اردگان کا اظہار تشویش

train
ترکی کے سرکارچینل کے مطابق، شمال مغربی ترکی میں اتوارکوایک ٹرین پٹری سے اترگئی ،جس میں 10لوگوں کی موت ہوگئی،جبکہ 70سے زائدمسافرزخمی ہوگئے ہیں۔انقرہ: ترکی میں اتوار کو ایک ٹرین کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے دس لوگوں کی موت اور 73دیگر زخمی ہوگئے۔ خبر کے مطابق ٹرین کے 6ڈبے پٹری سے اتری ہیں،جس میں 360 مسافرین تھے۔وہیں صدر رجب طیب اردوغان کو اس ٹرین حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ انھوں نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق؟ بلغاریہ کی سرحدسے متصل کاپکل شہرسے یہ ٹرین استنبول جارہی تھی۔اس حادثہ کی ابھی وجہ کا پتہ نہیں چل پایاہے۔ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد پڑی کے ارد گرد کیچڑ تھا جس کی وجہ سے ٹرین ممکنہ طور پر پڑی سے اتر گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *