صدی کا سب سے لمباچاندگرہن آج

chandra-grahan
آج 27جولائی کوچاندگرہن پڑرہاہے۔یہ سال کا دوسرا چاندگرہن ہوگا۔بتایاجارہاہے کہ یہ صدی کا سب سے لمبا چاندگرہن آج رات لگنے والا ہے۔یہ گرہن رات 11:54سے شروع ہوکر اگلے دن 28جولائی صبح 3:49تک رہے گا، یعنی مکمل چاندگرہن ہوگا۔جس کی مدت گرہن 3گھنٹے 55منٹ ہے۔ماہرین علم نجوم کے مطابق سال کا دوسرا چاند گرہن 27 جولائی کو ہوگا، چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔اس بار گوروپورنیماکے دن چاندگرہن پڑرہاہے۔یہ ایک قدرتی اتفاق مانا جارہاہے۔اس سے قبل 16سال پہلے سال 2000میں ایساہواتھا۔گرہن کے دن گروپورنیما بھی ہے۔
بتادیں کہ سال 2018کا پہلا چاندگرہن 31جنوری کودکھائی دیا تھا۔152سال بعد یہ ایساچاندگرہن تھا، جو77منٹ تک کیلئے رہا۔اس دوران چاند30فیصدی زیادہ چمکیلا تھا۔آپ کوبتادیں کہ اس سال پانچ گرہن ہوں گے، جس میں تین سورج گرہن اوردوچاند گرہن ہیں۔ 27جولائی کوسال 2018کا دوسرا چاندگرہن ہے۔بہرکیف بتایاجاتاہے کہ سال 2001 سے اب تک کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *