تین سادھوؤں کوبھیڑنے بچہ چورسمجھ کرگھیرلیا ،فوج کے جوانوں نے بچائی جان

assam-sadhus
وائرل ہونے والی افواہوں کے باعث ملک بھرمیں ماب لنچنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ایساہی ایک واقعہ ریاست آسام میں پیش آیاہے۔آسام میں فوج کے جوانوں نے تین لوگوں کوبھیڑسے بچالیاہے۔یہ لوگ سادھوکے بھیس میں تھے بھیڑانہیں بچہ چورسمجھ رہی تھی۔مقامی لوگوں نے ان تین لوگوں کوگھیرلیاتھا۔اگرفوج کے جوان دخل نہ دیتے توباقی دیگرریاستوں میں افواہ کے باعث جس طرح تشددبھیڑقتل کررہی ہیں ایساہی کچھ یہاں بھی ہوسکتاتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ آسام کے ڈیماحساؤعلاقے کا ہے۔خبروں کے مطابق، ان تین لوگوں میں سے دواترپردیش سے ہیں جبکہ ایک گجرات سے ہے۔ ان لوگوں کوبعدمیں سیناکے مہورکیمپ لے جایاگیا جہاں ان سے پوچھتاچھ کی گئی۔فوج افسروں کے مطابق،یہ لوگ آسام میں ہونے والے میلے میں حصہ لینے کیلئے یہاں آئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *