وہاٹس ایپ کا بڑافیصلہ

whatsapp
ہندوستان میں فیک نیوز کے وائرل ہونے کی وجہ سے ہوئے قتل کے واقعات کے بعد وہاٹس ایپ نے بڑاقدم اٹھانے کا فیصلہ لیاہے۔کمپنی نے ایپ کے فارورڈنگ فیچر میں بڑابدلاؤ کا اعلان کیاہے۔انسٹینٹ میسیجنگ سروس وہاٹس ایپ اپنے یوزرس کیلئے ایک بڑا فیچرس لانے جارہاہے۔کمپنی نے کہاہے کہ ہندوستان میں غلط جانکاری، فیک نیوز کوروکنے کیلئے وہ فارورڈس میسیج کرنے کی لمٹ پانچ یوزرس تک کرنے جارہی ہے۔
کمپنی نے جمعہ کوصبح ای میل کے ذریعے یہ جانکاری دی کہ ہندوستان میں کسی بھی دیگرممالک کے مقابلے میسیج، فوٹوز اورویڈیوزکوزیادہ فارورڈ کیاجاتاہے۔ایسے میں یہاں فارورڈ میسیج کولیکر ایک نیافیچر لانچ کرنے جارہے ہیں۔یہ فیچرابھی بطورٹیسٹنگ شروع کیاجارہاہے۔کمپنی کے مطابق، ہندوستان میں اب کوئی بھی یوزرایک میسیج کوپانچ بارسے زیادہ فارورڈ نہیں کرسکتے ہیں۔اس فیچرس کے بعدیوزرس میں ہندوستان میں پانچ لوگوں کوہی ویڈیو، فوٹو شیئرکرسکیں گے۔کمپنی نے آگے کہاکہ جیسے ہی پانچ بارویڈیواورفوٹو شیئرکئے جائیں گے ، اس کے بعد ہم فارورڈ آپشن کوہٹادیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *