خطرکے نشان کے اوپربہہ رہی یمنا ندی ،بندکیا گیا’لوہے کاپل‘

old-bridge
گذشتہ کچھ دنوں سے پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں ہورہی بارش سے یمناندی کا پانی سطح کافی بڑھ گیاہے۔اتناہی نہیں، یمناکا پانی سطح خطرے کے نشان کوپارکرگیاہے، جس کے بعد دہلی سرکار نے یمنا کے کنارے والے علاقوں میں بسے لوگوں کوالرٹ جاری کیاہے۔دہلی میں یمنا کا پانی سطح لگاتار بڑھ رہاہے۔ پانی خطرے کے نشان سے اوپرپہنچ چکاہے، جس کے باعث راجدھانی کے کئی علاقوں پراس کی زدمیں آنے سے خطرہ منڈرارہاہے۔ اس بیچ یمنا پربنے دہلی کے مشہور’ لوہے کاپل‘پرآمدورفت بند کردیاگیاہے۔ پل بندکرنے کی وجہ سے 27ٹرینوں کورد کردی گئی وہیں 7ٹرینوں کوڈائورٹ کیاگیا۔ادھردیررات ہوئی بارش سے یمنا ندی کا پانی سطح کچھ اوربڑھ گیاہے۔ دیررات تیزہواکے ساتھ بارش ہوئی ۔اس سے کچھ جگہوں پرپیڑگرنے کی بھی خبرہے۔خبروں کے مطابق، آج صبح 6بجے یمنا کا پانی سطح خطرے کے نشان یعنی 204.83سے کافی اوپر205.62تک پہنچ گیاہے۔ اس بیچ خبریہ بھی ہے کہ ہریانہ ہتھنی کنڈ بیراج سے بھیجاگیاپانی آج دہلی پہنچ سکتاہے۔ اس سے راجدھانی کی صورتحال اوربگڑجائے گی۔

یادرہے کہ عام بول چال میں اسے لوہے کا پل کہاجاتاہے اوراس میں پل میں نیچے گاڑیاں چلتی ہیں اوراوپرسے ٹرین ۔دہلی -ہاوڑا لائن کا یہ پل 150سال سے بھی پہلے بناتھا۔یمنا کے پانی سطح خطرکے نشان سے چلے جانے کے ایک دن بعد دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے اتوارکوشہرکے نچلے علاقوں سے لوگوں کونکالے جانے کا جائزہ لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *