یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد

AMU-VC
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کے کانفرنس روم میں یومِ آزادی کی مناسبت سے یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی خاکہ بندی سے متعلق ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔وائس چانسلر نے اس موقعہ پر یوم آزادی کے تعلق سے منعقد ہونے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کے اس عظیم قومی تقریب کو یونیورسٹی میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایک روز قبل یعنی 14؍اگست کی شام میں یوم آزادی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 15؍اگست کو ایس ایس ہال ساؤتھ میں واقع اسٹریچی ہال پر یوم آزادی کا روایتی پروگرام صبح میں منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ، او ایس ڈی وی سی پروفیسر اسفر علی خاں اور پروفیسر عبد السلام ، فائننس آفیسر، ڈین اسٹوڈینٹس ویلفےئر، پراکٹر، پرنسپل، اقامتی ہالوں کے پرووسٹ، ممبر انچارج، شعبوں کے سربراہان اور یونیورسٹی کے افسران موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *