پرکشش اداکارہ ہیں پرینکاچوپڑا 

priyanka-chopra
بالی ووڈ میں پرینکاچوپڑاکسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔اداکارہ پرینکاچوپڑا نے سال2000 میں ملکہ حسن کا عالمی خطاب جیتنے کے بعد اپنے فلمی سفر کا آغاز 2003 میں فلم ’انداز‘ سے کیا تھا۔پرینکاچوپڑاٹاپ کی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں۔ اتناہی نہیں،پرینکا بالی ووڈ کی سب سے زیادہ فیس پانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔بہرکیف ویکی پیڈیاکے مطابق،پرینکا چوپڑا کی پیدائش18 جولائی 1982 کو جمشید پور،بہار (حالیہ؛ جھاڑکھنڈ) میں پیدا ہوئی تھی۔سب سے پہلے ہم انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اداکارہ 33 سالہ پرینکا چوپڑاکی شہرت اب بالی ووڈ سے نکل کر امریکہ بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔ 2015میں بالی ووڈ فلم’ باجی راؤ مستانی‘ میں شاندار پرفارمنس سے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی وی شوکوانٹیکو سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔ ایک ہندوستانی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکا کے اہم شہروں میں ہارڈنگ اور بورڈز پر پرینکا چوپڑا کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔ پرینکا کو حال ہی میں اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔2015میں انہیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پرہندوستان کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ پرینکا2014سے معروف میگزین ایلے کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گزشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انہیں ایشیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔
غور طلب ہے کہ پرینکا آخری بار ’جے گنگا جل‘ میں نظر آ ئی تھیں۔اس کے بعد وہ امریکی ٹی وی سیریز ’کوانٹکو‘ میں مصروف ہو گئی تھیں۔ انہوں نے ہالی وڈ فلم ’بیواچ‘سے ہالی وڈ کے سفر کا آغاز کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پرینکا آئندہ آنے والی فلم ’بھارت‘سے بالی وڈ کی فلموں میں واپسی کر رہیں ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ سلمان خان، تبو اور دشا پٹانی بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی یہ فلم اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *