سعودی عرب: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 حملہ آورہلاک

saudia
سعودی عرب کے شمال وسطی علاقے شہرالقصیم میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر 3 دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ، سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق واقعہ میں ایک سیکورٹی افسر اورایک بنگلہ دیشی شہری بھی مارا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق گاڑی میں سوار 3 دہشت گردوں نے القصیم میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔سعودی عرب وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، اتوار کے روز شام 4 بجے کے قریب 3 دہشت گردوں نے القصیم کے دارالحکومت بریدہ شہر کی سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمال وسطی شہر بریدہ میں گذشتہ روز ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، دہشت گردانہ حملے میں سعودی پولیس کا ایک اہلکار اور شہری جاں بحق ہوا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس 24 اپریل کو سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *