اے ایم یو کے ’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرنس نے ٹھوس کچرے کے بندوبست پر نکڑ ناٹک پیش کیا

Swatch-Bharat-interns
’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اِنٹرنس نے مرزا پور گاؤں میں ٹھوس کچرے کے بندوبست کے موضوع پر نکڑ ناٹک پیش کیا جس کے ذریعہ عوام کو صفائی ، کچرے اور ماحولیات کے سلسلہ میں بیدار کیا گیا۔ اے ایم یو کے طلبہ مؤمن علی (پی ایچ ڈی، ای ایل ٹی)، سنجیدہ پروین (پی ایچ ڈی، انگریزی)، سنویر سنگھ (ایم ٹیک)، انم بیگ (بی ایڈ)، نیہا تیواری (بی ایس ڈبلیو)، ریا تیواری (بی ایس ڈبلیو) اور انوپم گپتا (بی ایس سی ، فزکس) نے ایک پرائمری اسکول سمیت تین الگ الگ مقامات پر یہ نکڑ ناٹک پیش کیا۔ اس موقع پر انم بیگ نے نظم بھی پیش کی جس کے ذریعہ صفائی کا پیغام دیاگیا۔ اس کے علاوہ ہرجیت نشاد نے ایک نظم ’جم کر کریں صفائی‘ پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ پروگرام وزارت آب و صفائی، وزارت فروغ انسانی وسائل اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کی جانب سے مشترکہ طور سے چلایا جارہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ طالبات اس قومی پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *