قتل یاخودکشی:ایئرہوسٹیس کی مبینہ حالت میں موت

air-hostess
دہلی کے حوض خاص علاقے میں لوفتھانس ایئرلائنس میں کام کرنے والی 39سال کی ایئرہوسٹیس کی مبینہ حالت میں موت ہوگئی۔بتایاجارہاہے کہ گھرکی تیسری منزل سے گرکران کی موت ہوگئی ہے۔ایئرہوسٹس کے شوہرکے مطابق، اس کی موت چھت سے کودنے سے ہوئی ہے ۔یعنی شوہرکادعویٰ ہے کہ یہ خودکشی ہے۔ وہیں اس کے والد نے داماد پرجہیزتشددکاالزام لگایاہے۔،اس متعلق پولس نے بتایاکہ ایئرہوسٹس انیسیا باترانے جمعہ کی شام قریب ساڑھے چار بجے اپنے شوہرمینک کومیسیج دیاکہ وہ ایک بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے۔مینک اس وقت گھرپرتھے ،وہ میسیج ملتے بھاگ کرچھت پرپہنچے، لیکن وہ چھت پرنہیں ملی۔پولس نے بتایاکہ انسیاکواس کاشوہرفوراً نزدیکی اسپتال لے گیا، جہاں اسے مردہ قراردے دیا۔

 

اےئرہوسٹس کی شادی دوسال پہلے ہوئی تھی ۔وہ حوض خاص میں اپنے شوہرکے ساتھ رہ رہی تھی۔پولس نے بتایاکہ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔انیسیاکے گھروالوں کے مطابق، مینک سے ان کی بیٹی کی شادی دوسال پہلے دھوم دھام سے ہوئی تھی، لیکن شادی کے بعدجب انیسیاہنی مون کیلئے دبئی گئی تومینک نے ہوٹل میں ہی انیسیا کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔لڑائی جھگڑے کا یہ سلسلہ تب سے لگاتارچل رہاتھا۔کیونکہ مینک کوشراب پینے کی لت تھی ا وروہ انیسیاسے پیسے بھی مانگتاتھا۔اسی سال 27جون کوانیسیاکے گھروالوں نے مینک اوراس کے اہل خانہ کے خلاف شکایت بھی دی تھی۔ موت سے پہلے انیسیانے اپنے گھروالوں کوکئی میسیج کربتایاکہ اس کا شوہراسے تنگ کررہاہے۔ انیسیافوج ریٹائرڈ میجرجنرل آرایس باتراکی بیٹی ہے۔خاندان والوں کا الزام ہے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے۔
پولس نے ملزم مینک اوراس کے خاندان کے خلاف آئی پی سی 304بی یعنی جہیزکیلئے ہوئی موت کا معاملہ درج کرلیاہے، لیکن خبرلکھے جانے تک کوئی گرفتارنہیں ہواہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *