سپریم کورٹ کا بڑافیصلہ:جنترمنترپرپھرسے ہوں گے دھرنا-پردرشن

jantar-mantar-file-pic
jantar mantar protest file pic
دہلی کے جنترمنترپرپھرسے عوام دھرنا پردرشن کے ذریعے سے اپنی آواز اٹھاسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے جنترمنترپرپردرشن پرلگی روک ہٹائے جانے کا فیصلہ سنایاہے۔کورٹ نے کہاکہ دہلی میں دھرنا -پردرشنوں پرپوری طرح سے روک نہیں لگائی جاسکتی ، جنترمنتر اوربوٹ کلب پردھرناپردرشنوں سے روک ہٹائی جائے۔سپریم کورٹ نے جنترمنتر پردھرنا پردرشن پرلگی روک ہٹادی ہے ۔کورٹ کے حکم کے بعد اب بوٹ کلب پربھی پردرشن ہوسکیں گے۔کورٹ نے دہلی پولیس کمشنر سے اس معاملے میں دوہفتے میں گائڈلائنس بنانے کوکہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ پرامن دھرنا پردرشن بنیادی حق ہے اورقانون وانتظام کے بیچ توازن ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے جنتر منترپر دھرنا پردرشن پرلگی روک ہٹاتے ہوئے کہاکہ یہاں پوری طرح بین نہیں لگ سکتا۔
روک ہٹانے کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس اے کے سکری اورجسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے دہلی پولس کونئی گائڈ لائنس بنانے کوکہاہے۔کورٹ نے مزدورکسان شکتی سنگٹھن اوردیگرلوگوں کی عرضیوں پرسنوائی کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *