تاج محل میں نمازپڑھنے پرپابندی:جانئے سپریم کورٹ نے کیاکہا

Taj-Mahal-Friday-Namaz
سپریم کورٹ نے تاج محل میں نمازپڑھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ این آئی اے نیوزایجنسی کے مطابق، عدالت عظمیٰ نے کہاکہ تاج محل دنیاکے سات عجوبوں میں سے ایک ہے۔اسلئے یہ دھیان رکھناہوگاکہ تاج محل احاطے میں نمازپڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔کورٹ نے کہاکہ یہاں کئی اورجگہیں ہیں جہاں نمازپڑھی جاسکتی ہے پھرتاج محل ہی کیوں؟

خبروں کے مطابق،تاج محل احاطے کی مسجدمیں جمعہ کی نمازاداکرنے سے باہری لوگوں کوروکنے کے آگرہ انتظامیہ کے حکم کوچیلنج کرنے والی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کردیاہے۔کورٹ نے کہاکہ تاج محل دنیاکے سات عجوبوں میں سے ایک ہے۔لوگ دوسری مسجدوں میں بھی نمازاداکرسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *