دہلی -این سی آروالوں کوبڑی راحت

dnd
دہلی سے نوئیڈا اورنوئیڈاسے دہلی آنے جانے والوں کوسپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔کیونکہ دہلی کونوئیڈاکوجوڑنے والی ڈی این ڈی برج پرفی الحال ٹول ٹیکس فری رہے گا۔سپریم کورٹ نے لوگوں کومل رہی راحت کوبرقراررکھی ہے۔کورٹ نے کمپنی کوکہاکہ اس معاملے میں انکم ٹیکس نے بھی عرضی داخل کی ہے اورٹول کمپنی اس کی عرضی پرجواب داخل کرے۔انکم ٹیکس نے کہاہے کہ کمپنی ٹیکس نہیں دے پارہی ہے، جبکہ ان کے اوپرٹیکس بقایاہے۔وہیں کمپنی نے کہاہے کہ کورٹ کے حکم کے بعد ہم ٹول وصول نہیں کرپارہے ہیں۔سپریم کورٹ میں اب معاملے کی اگلی سماعت 21اگست کوہوگی۔بہرکیف ابھی دہلی -این سی آروالوں کوسپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *