ایک سال کی ہوئی سنی لیون کی بیٹی،اداکارہ نے سوشل میڈیاپرکہی دل کی بات

sunny
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی بایوپک’کرن جیت کور-دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘سرخیوں میں ہے۔اسی دوران سنی نے آج اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرایک فوٹوشیئرکی ہے، جویہ وائرل ہورہاہے۔لوگ اس فوٹوکی کافی تعریف کررہے ہیں۔دراصل، بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی بیٹی نشاآج ایک سال کی ہوگئی۔اس بات کی جانکاری سنی لیون نے سوشل میڈیاپرایک جذباتی پوسٹ شیئرکرکے دی ہے۔دراصل، گذشتہ سال 16جولائی 2017کوسنی نے ایک بچی کوگودلی تھی، جسے اپنانام اورخاندان دیا۔نشاکورمہاراشٹرکے لاتورسے تعلق رکھتی ہے۔سنی کے اس کام کولیکرفینس نے جم کرتعریفیں بھی کی۔آج نشاکورایک سال کی ہوگئی۔خاندان کی رکن بننے کی پہلی انورسری پرسنی نویٹ پرایک تصویرشےئرکی ہے، جس میں وہ اپنے شوہرڈینئل ویبراوراس بچی کے ساتھ ہیں۔
sunny-leone
فوٹوشیئرکرتے ہوئے سنی نے لکھاکہ ’’ایک سال پہلے جب ہم تمہیں اپنے گھرلائے تھے، توہماری زندگی بدل گئی تھیں۔آج تمہیں پانے کی پہلی سالگرہ ہے اورمجھے یقین نہیں ہورہاہے کہ بس ایک سال ہی ہواہے، کیونکہ مجھے ایسالگتاہے کہ تمہیں صدیوں سے جانتی ہوں۔تم میرے دل اورروح کا حصہ ہواوراس دنیاکی سب سے خوبصورت لڑکی ہو۔بتادیں کہ اسی سال مارچ میں سنی لیونی اوربیورجڑواں بچوں کے ماں -باپ بنے، جن کا جنم سروگیسی کے ذریعہ ہواتھا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *