اے ایم یو میں سمر فٹبال کوچنگ کیمپ کا اختتام

Summer-Football
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے فٹبال کلب کے زیرِ اہتمام اے ایم یو اور شہر کے اسکولوں کے طلبہ کے لئے سمر فٹبال کوچنگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں60سے زائد اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔سمر کوچنگ کیمپ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جس میں فٹبال کلب کے صدر پروفیسر علی اطہر نے شرکاء طلبہ کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کا فٹبال کلب ہر سال اسکولی طلبہ کو مفت تربیت مہیا کراتا ہے جس میں اے ایم یو کے تربیت یافتہ کوچ ایس طفیل الرحمن ڈرولنگ، تھروئنگ، اسکول اور ککنگ کی خصوصی طور پر تربیت دیتے ہیں
فٹبال کوچ ایس طفیل الرحمن نے بتایا کہ اس کیمپ میں 60؍بچوں نے شرکت کی فٹبال کے کھیل کی باریکیوں کو سیکھا۔اس موقع پر پروفیسر محمد شمیم، بیڈ منٹن کوچ خسرو معروف اور کرکٹ کوچ فیصل شروانی سمیت فٹبال ٹیم کے اراکین عامر، عمر اشرف، عمران خاں وغیرہ موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *