پشاور میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش دھماکہ ، اے این پی لیڈر سمیت 14 کی موت

pak
پاکستان کے پشاور میں منگل کی رات ایک انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملہ ہوا ہے ۔اس خودکش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) لیڈر ہارون بلورسمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی،65 سے زیادہ لوگ زخمی بھی بتائے جارہے ہیں۔زخمیوں کو پاکستان کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا ہے۔راحت اوربچاؤ ٹیم موقع واردات پرموجودہیں۔فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
بتایاجارہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کی جانب سے منگل کی دیر شام منعقد ایک انتخابی تشہیر پروگرام کے دوران خودکش حملہ ہوا۔ جب خودکش دھماکہ ہوا تب انتخابی ریلی میں 300 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ بم ناکارہ دستہ ( بی ڈی ایس) کے مطابق حملے میں کم از کم 12 کلو گرام وسفوٹک اجزا کا استعمال ہوا ہے۔
بتادیں کہ پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے ہیں۔ تمام پارٹیاں زور وشور سے انتخابی تشہیر میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں سکیورٹی انتظامات پولیس اور فوج کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارٹی ( پی ٹی آئی ) کے صدر عمران خان نے سیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کیلئے انتخابی تشہیر کے دوران سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔انہو ں نے ٹویٹ کیاکہ ہارون بلور اور 2 دیگر اے این پی کارکنوں کی موت سے کافی افسوس اورغم ہوا ہے۔ پشاور میں اے این پی میٹنگ کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *