جنوبی کوریاکے مون جے ان کا راشٹر پتی بھون میں خیرمقدم

south-korea-president
جنوبی کوریاکے صدر مون اپنی اہلیہ کے ساتھ ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا آج راشٹرپتی بھون میں رسمی خیر مقدم کیا گیا۔مسٹر مون اپنی اہلیہ کم جنگ سوک کے ساتھ راشٹر پتی بھون پہنچے جہاں صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان استقبال کیا۔
یادرہے کہ جنوبی کوریاکے صدراتوارکوہندوستان پہنچے ہیں۔پیرکو انہوں نے مسٹر مودی کے ساتھ میٹرو کے سفر کا لطف اٹھایا اور میٹرو سے نوئیڈا گئے جہاں انہوں نے سیمسنگ موبائل کے دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔اس سے قبل اتوارکوہی شام میں اکشر دھام مندر گئے تھے۔مسٹر مون ے دورہ کے دوسرے دن پیر کو وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے ملاقات کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *