ایک ہی ٹیم کی دوکرکیٹرس نے آپس میں رچائی شادی

south-africa-women-crickter
کرکٹ دنیامیں ان دنوں ایک انوکھی شادی موضوع بحث ہے۔ اس انوکھی شادی کی خبرسوشل میڈیاپرتیزی پھیل رہی ہے۔یہ خبرپھیلے گی کیوں نہیں ،کیونکہ یہ شادی ہی انوکھی ہے۔وہیں اس انوکھی شادی نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔دراصل،خبرہے کہ جنوبی افریقہ کی دوخاتون کرکیٹرس نے آپس میں شادی کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ڈین وین نے اپنی ہی ٹیم کی آل راؤنڈر بالرمریجین کیپ سے شادی کرلی ہے۔رپورٹس کے مطابق، یہ دونوں ہفتہ کوشادی کی بندھن میں بندھ گئے۔ جس کی تصویریں کیپ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ڈین اورمیریجین خاتون کرکیٹروں کی ایسی جوڑی بن گئی ہے کہ جنہو ں نے آپس میں شادی کی ہے۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹ ٹرویٹ اورلی ٹاہوکو نے آپس میں ہم جنسی شادی کی تھی۔
کرکٹ کھلاڑیوں کی شادی اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہے ، لیکن جنوبی افریقہ میں دو کرکٹرس نے ایک دوسرے سے شادی کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی ، جس کی کپتان ڈین وین نکرک نے اپنی ہی ٹیم کی تیز گیند باز ماری جانے کیپ سے شادی کرلی ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی تقریب میں ان دونوں نے شادی کی ، جس کی تصویریں کیپ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔بتایاجارہاہے کہ شادی کی تقریب میں جنوبی افریقہ خاتون کرکٹ ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ کپتان وین نکرک یک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیند باز ہیں۔ وہ 95 میچوں میں 125 وکٹ لے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یک روزہ میں 1770 رن بھی بناچکی ہیں۔ سال 2017۔18 سیزن کیلئے انہیں سی ایس اے ویمنس کرکٹر آف دی دیئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔
دوسری جانب کیپ نے بھی یک روزہ میچوں میں 99 وکٹ لئے ہیں۔ علاوہ ازیں یک روزہ میچوں میں وہ 1618 رن بھی بناچکی ہیں، ماری جانے کیپ یک روزہ میچوں کی رینکنگ میں نمبر چار پر ہیں۔کیپ اور ڈین نکرک جنوبی افریقہ کیلئے ایک ساتھ 82 یک روزہ اور 56 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل چکی ہیں۔ نکرک اور ماری جانے کیپ جنوبی افریقہ میں لڑکوں کی کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے والی پہلی خاتون کرکٹرس بھی ہیں۔
بہرکیف وین 28سال کی ہیں اورانہوں نے اپنی شادی کا خلاصہ سوشل میڈیاکے ذریعہ کئے ۔انہو ں نے اپنی شادی کی تصویرانسٹگرام پرشےئرکی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *