سونالی بندرے بال کٹواتے وقت روپڑیں 

sonali
بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے نیویارک میں اپناعلاج کرارہی ہیں، کیونکہ وہ ہائی گریڈ کینسرسے متاثر ہیں۔جب سونالی نے کینسرکے بارے میں سوشل میڈیاکے ذریعہ جانکاری دی تھی کہ اسے کینسرہوگیاہے ۔یہ خبرپڑھتے اورسنتے ہی ہرکوئی افسوس میں پڑگیاتھا۔خاص کرنے ان کے چاہنے والوں کوکافی مایوسی ہوئی تھی۔بہرکیف آج سونالی نے نیویارک سے اپنی پہلی تصویرپوسٹ کی ہے۔یہ تصویراس وقت کی ہیں جب سونالی اپنے بال کٹوانے ایک سیلون پہنچیں۔سرکے بال کٹواتے وقت شروع میں توسونالی مسکرارہیں تھیں لیکن بعدمیں وہ ایموشنل یعنی جذباتی ہوگئی ہیں۔یہاں سونالی خودکوسنبھال نہیں پائی اوران کی آنکھوں میں آنسوآگئے۔انکے شوہرگولڈی بہل ان کے ساتھ ہیں ،انہو ں نے یہاں پرسونالی کوسنبھالا۔شوہرکے چپ کرانے کے بعدسونالی پھروہاں مستی کرتی نظرآئیں۔
sonali-hair
بہرکیف سونالی نے اپنی یہ تصویریں اورویڈیوانسٹگرام پرپوسٹ کی ہیں۔یہ تصویرپوسٹ کرتے ہوئے سونالی نے لکھاکہ گذشتہ کچھ دنوں میں انہیں جتناپیاراوراسپورٹ انہیں ملاہے وہ پاکروہ سنجیدہ ہیں۔انہو ں نے یہ بھی بتایاکہ باقی لوگوں کی کہانی جاننے کے ان میں اس سے لڑنے کی اورہمت آگئی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *