شعیب ملک نے ٹی 20 میں خاص کامیابی حاصل کی

shoib-malik
پاکستان کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے ٹی 20-انٹر نیشنل میں دوہزار رن مکمل کرلیے ہیں۔ یہ کارنامہ شعیب ملک نے زمبابوکے خلاف ہرارے میں کھیلتے ہوئے انجام دیا۔ اس طرح یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ٹی 20- انٹرنیشل میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سب سے آگے ہیں۔ انھوں نے ٹی 20- انٹر نیشنل میچوں میں 2,271 رن بنائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ہی کرکٹر برینڈن میکلم ہیں۔ انھوں نے ٹی 20-انٹر نیشنل میں2,140 رن بنائے ہیں۔ عیاں رہے کہ میکلم انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 2026 رن بناکر پاکستان کے شعیب ملک پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے یہ کارنامہ 99 ٹی 20- میچوں میں31.65 کی اوسط سے رن بناکر انجام دیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *