رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہاکوخان کاخطرہ 

shatrughan-sinha
بی جے پی کے باغی لیڈراورپٹنہ صاحب سے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہاکوخان کاخطرہ ہے۔اب ان کی سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے خطروں کے پیش نظررکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہاکیلئے خصوصی سیکوریٹی مختص کیاہے۔ساتھ ہی بہاراور مہاراشٹر سرکارکوسیکوریٹی مہیاکرانے کاحکم دےئے ہیں۔مرکزنے شتروگھن سنہاکووائی پلس زمرے کی سیکوریٹی دی گئی ہے۔لہٰذااب شتروگھن سنہا’وائی پلس‘ زمرے کی سیکوریٹی گھیرے میں رہیں گے۔خفیہ محکمہ کوبھی الرٹ کیاگیاہے۔وزارت داخلہ کے حکم کے بعدبہارپولس کی خفیہ شاکھانے سبھی ضلعوں کے ڈی ایم، ایس پی کوسیکوریٹی انتظامات کے پیش نظرلیٹرجاری کیاہے۔وزارت داخلہ کے ذریعہ ریاستی حکومت کوبھیجے گئے لیٹرمیں کہاگیاہے کہ رکن پارلیمنٹ کولیکرسیکوریٹی ایجنسیوں کے ذریعہ خطرے کا اندیشے کا اظہارکیاگیاہے۔حالانکہ کس طرح سے ان کے جان کوخطرہ ہے یہ جانکاری نہیں ملی ہے۔بہرکیف اب شتروگھن سنہاجہاں بھی دورے پرجائیں گے، وہ’ وائی پلس‘ زمرے کی سیکوریٹی گھیرے میں رہیں گے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *