کانگریس لیڈرششی تھرورکے دفترپربی جے پی یووامورچہ کاحملہ

office
بی جے پی کی یوتھ ونگ کے کارکنان نے پیردوپہرترووننت پورم میں واقع کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورکے دفترپرحملہ کردیا۔دفترکونشانہ بناتے ہوئے انہو ں نے اس کے اندرتوڑپھوڑکی۔ یووامورچہ کے کارکنا ن نے ششی تھرور کے حال میں دئے گئے بیان ’ہندوپاکستان‘ کے خلاف اس واقعہ کوانجام دیاہے۔ ان لوگوں نے ان کے دفترپر موبل(خراب تیل) پھینک دیا۔ ان کارکنان نے دفترمیں گھس کر توڑپھوڑ کے بعد کالے جھنڈے لگادئیے۔اس کے ساتھ ہی پہلے لگے ہوئے بورڈ کواکھاڑکر اس کی جگہ ایک نیابورڈ لگادیا۔اس بورڈ پر’’تھرورکا پاکستان دفتر‘ لکھاہواہے۔یہ جانکاری پولس نے دی ہے۔

بتایاجارہاہے کہ جب ششی تھرورکے دفترپرحملہ کیاگیا، تب نہ توتھرور اورنہ ہی کوئی اوروہاں پرموجودتھا۔ جب پولس موقع پرپہنچی تو سبھی توڑپھوڑکرنے وہاں سے بھاگ گئے ۔پولس نے نامعلوم لوگوں کے گروپ کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔کانگریس نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *