اب ملک میں ’ہندوطالبان‘کی شروعات کررہی ہے بی جے پی :ششی تھرور

shashi
کانگریس کے سینئرلیڈر ورکن پارلیمنٹ ششی تھروراس وقت اپنے بیان ’ہندوپاکستان‘ کولیکرتنازعات میں آگئے ہیں۔ششی تھرورنے ایک بارپھربی جے پی پرحملہ بولاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے تھے کہ میں پاکستان چلاجاؤں لیکن انہیں یہ طے کرنے کا حق کس نے دے دیاکہ میں ان کی طرح سے ہندونہیں ہوں۔کیامجھے ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے؟ کیاوہ لوگ ہندوتوکے اندرطالبان کی شروعات نہیں کررہے ہیں؟
ششی تھرورنے منگل کو ترواننت پورم کے ایک پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔ دراصل ’ہندو پاکستان‘والے بیان کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ششی تھرور کو پاکستان جانے کی نصیحت دی تھی، جس کے بعد تھرور نے بی جے پی کو جواب دیا۔
یادرہے کہ پیر کو ششی تھرور کے ترواننت پورم واقع دفترمیں کچھ شرپسندوں نے جم کرتوڑپھوڑکی تھی۔ تھرورکا الزام ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی جے پی کارکنان کے ذریعہ توڑپھوڑ کئے جانے کی اطلاع دی تھی۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی پریشانیاں لے کر آتے ہیں، لیکن آپ انہیں خوفزدہ کرکے بھگا دیتے ہیں۔ کیا یہی ہم اپنے ملک میں چاہتے ہیں؟ یہ بات میں ایک ممبرپارلیمنٹ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک عام شہری ہونے کے ناطے پوچھ رہا ہوں، جہاں تک میں جانتا اور سمجھتا ہوں، اس حساب سے یہ ہندوتوا قطعی نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *