سپریم کورٹ نے تاج محل کے تحفظ کو لیکر مرکزی حکومت کولگائی پھٹکار

تاج محل کولیکرسپریم کورٹ نے مرکزی سرکارکوجم کرپھٹکارلگائی ہے۔کورٹ نے کہاکہ تاج کوتحفظ دو یابندکردو یادومنہدم کردو۔سپریم کورٹ نے کہاکہ ایفل ٹاور کودیکھنے 80ملین لوگ آتے ہیں، جبکہ تاج محل کیلئے ملین۔سپریم کورٹ نے کہاکہ تاج محل ایفل ٹاورسے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ آپ لوگ تاج محل کولیکرسنجیدہ نہیں ہیں اورنہ ہی آپ کواس کی پرواہ ہے۔ہماراتاج زیادہ خوبصورت ہے اورآپ سیاح کولیکرسنجیدہ نہیں ہے۔ یہ ملک کا نقصان ہے،تاج محل کولیکرسخت بے حسی ہے۔دراصل ، سپریم کورٹ نے یہ بات تاج محل کے تحفظ ومرمت سے متعلق عرضی پرسنوائی کرتے ہوئے کہی۔سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے تاج محل ٹریپوجیم زون (ٹی ٹی زیڈ) کو حکم دیا ہے کہ وہ کورٹ میں حاضر ہو اور سپریم کورٹ کو اس سے متعلق پوری جانکاری دیں۔سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت سے پوچھا کہ تاج محل کے آس پاس انڈسٹریز کو بڑھانے کیلئے اجازت کیوں دی گئی؟ سپریم کورٹ نے پیرس کی ایفل ٹاور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یوپی حکومت وہا ں سے سیکھے کہ تاریخی عمارتوں کو کیسے سنبھال کر رکھا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے پھرسوال اٹھایاکہ تاج ٹریپوجیم زون( ٹی ٹی زیڈ) ایریامیں انڈسٹریزلگانے کیلئے لوگ درخواست دے رہے ہیں اوران کے درخواست پرغورہورہاہے۔یہ احکامات کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ایچ ڈی چیمبرس کوکہاہے کہ جوانڈسٹری چل رہی ہے اس کوکیو ں نہ آپ خودبندکریں۔تب ٹی ٹی زیڈ کی طرف سے کہاگیاکہ وہ اب ٹی ٹی زیڈ میں کوئی نئی فیکٹری کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *