سلمان خان کی فلمیں:عیدکے موقع پر9 برسوں سے جلوہ بکھیر رہی ہیں

salman-movies-on-eid
ماہ جون میں گرمی کی چھٹیوں اور عید کے موقع پربالی ووڈ موسٹ بیچلر سپراسٹارسلمان خان کی فلم ’ریس3‘ سینما گھروں کی زینت بنی۔یادرہے کہ جس طرح جون کی چھٹیاں کسی طرح تہوارسے کم نہیں ہوتی ہیں،اسی طرح عید بھی ایک بڑاتہوارہے اور ہر تہوارپربالی ووڈفلموں کی بھرماررہتی ہے۔عیداوردیوالی جیسے تہواروں پر لوگ زیادہ فلمیں دیکھنے جاتے ہیں اوراسلئے باکس آفس پرفلم ناظرین روپے کی برسات کرتے ہیں اور باکس آفس والے زبردست کمائی کرتے ہیں۔کچھ سالوں سے عیدکے موقع پرباکس آفس پرسلمان خان کاجلوہ پوری طرح برقرارہے اور عید سلمان خان کیلئے ریزرو رہتی ہے۔
اتناہی نہیں،بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان فلموں میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بڑی بلاک بسٹردینے کیلئے بھی جانے جاتے ہیں ۔ اس سے بھی زیادہ خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان اپنی ہرفلم عیدجیسے خاص موقع پر ہی ریلیز کرتے ہیں۔ وہیں ان کے مداح بھی ان کی فلم کا بے صبری سے انتظارکرتے ہیں۔اس سال بھی عید پرسلمان اپنی سپر اسٹائلش فلم ’ریس 3‘ کولیکرآئے ہیں اورسلمان کی اس فلم کوبہت پسند بھی کیاجارہاہے ۔اس کی کمائی کتنی رہتی ہے، یہ توکچھ دنوں بعد ہی پتہ چل پائے گالیکن آئیے آپ کوبتاتے ہیں پچھلے کچھ سالوں میں عیدپر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلموں کے بارے میں ،جن کو ناظرین نے کافی پسند کیا اورباکس آفس پران فلموں نے زبردست کمائی کی ہے ۔
2009وانٹیڈ:سلمان خان کی فلم وانٹیڈ سال 2009میں عیدکے موقع پرریلیزہوئی تھی ۔یہ سلمان کی پہلی فلم تھی جوعیدپرریلیزہوئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پرایسادھمال مچایاکہ وہ اس کے بعداپنی ہرفلم کوعیدکے موقع پرریلیزکرنے لگے ۔
2010دبنگ:سپراسٹارسلمان اورسوناکشی سنہاکی فلم دبنگ سال 2010میں آئی تھی ۔اس فلم کوبھی ستمبرکے مہینے میں عیدکے موقع پرریلیزکیاگیا۔خاص بات یہ ہے کہ وانٹیڈ کی طرح اس فلم نے بھی باکس آفس پرزبردست کمائی کی اوردبنگ نے سینماگھروں میں ناظرین کا دل جیت لیا۔
2011باڈی گارڈ:سلمان اورکرینہ کپوراسٹارر کی فلم باڈی گارڈ 2011میں آئی اورعیدکے موقع پر ریلیزہوئی ۔سابقہ تین فلموں کی طرح اس فلم نے بھی باکس آفس پر تابڑ توڑ کمائی کی۔
2012 ایک تھاٹائیکر: گرل فرینڈ کٹرینہ کیف کے ساتھ دبنگ اسٹارسلمان خان کی فلم ’ایک تھاٹائیگر‘سال 2012میں عیدکے موقع پرریلیزہوئی ۔اس فلم نے بھی باکس آفس پرکافی بزنس کیالیکن فلم’ ایک تھاٹائیگر‘ کی سیکویل ’ٹائیگر زندہے‘ 2017دسمبرمیں کرسمس کے موقع پرریلیزہوئی تھی اس فلم نے بھی عیدکے بجائے کرسمس پرباکس آفس پرزبردست کلیکشن کیا۔
2014 کک:عیدکے موقع پر ہی سلمان خان اورجیکلن فرنانڈیز کی فلم ’کک‘2014میں ریلیزہوئی تھی۔سلمان اس فلم میں ایکدم الگ اندازمیں نظرآئے تھے۔بہرکیف کک نے بھی باکس آفس پرکروڑوں روپے کی کمائی کی۔
2015بجرنگی بھائی جان:باڈی گارڈ کے بعد کرینہ کپورکے ساتھ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘2015میں آئی ۔یہ فلم بھی سابق فلموں کی طرح عیدکے موقع پرریلیزہوئی تھی ۔اس فلم نے کمائی کے سارے ریکارڈزتوڑدےئے تھے۔
2016سلطان:بالی ووڈ ادکارہ انوشکاشرماکے ساتھ سلمان خان پہلی بار اسکرین پرفلم ’سلطان ‘کے ذریعہ سینماگھروں میں نظرآئے۔فلم سلطان نے بھی باکس آفس پرکمائی کے سارے ریکارڈ توڑڈالے۔
2017 ٹیوب لائٹ : سلمان خان کی فلم’ ٹیوب لائٹ ‘سہیل خان کے ساتھ 2017میں آئی ۔ٹیوب لائب بھی عیدکے موقع پرریلیزہوئی تھی لیکن ناظرین کوفلم ’ٹیوب لائٹ ‘ پسندنہیں آئی اورفلم فلاپ ہوگئی ،مگر پھر بھی فلم نے باکس آفس پرسوکروڑروپے سے زائدکی کمائی تھی۔بھلے ہی گذشتہ عیدپرسلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ فلاپ ہوگئی ہو، لیکن اس سے سلمان کی فلم عیدپرریلیزہونابندنہیں ہوا۔گزشتہ کئی سالوں سے عیدپرسلمان کی فلم دیکھناشائقین وناظرین کی عادت میں شمارہوگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *