آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پربھیانک سڑک حادثہ،8افرادہلاک

injured
اترپردیش کے ضلع قنوج میں آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔راجستھان کے الورسے سیتاپورکے تیرتھ جارہاعقیدتمندوں کا قافلہ حادثہ کاشکارہوگیا۔ حادثے میں 8عقیدت مندوں کی موقع پرہی موت ہوگئی ۔اس میں تین خاتون اورتین بچے بھی ہیں۔جبکہ تین دیگرسنگین طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔سبھی کومیڈیکل کالج میں داخل کرایاگیاہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’تروا‘ علاقے میں آگرہ سے لکھنؤ کی طرف آ رہی بولیرو آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر ون پروا گاؤں کے پاس صبح تقریبا چار بجے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بولیرومیں ایک خاندان کے 12لوگ سوارتھے۔ حادثے میں تین لوگوں نے موقع پردم توڑدیا، جبکہ پانچ دیگرکی موت علاج کے دوران ہوگئی۔حادثے کی خبرملتے ہی ضلع اعلیٰ افسران موقع پرپہنچے ۔حادثے کے بعد پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *