ہماری کامیابی سے لوگ جلتے ہیں،تیجسوی کوابھی اورآگے بڑھناہے:تیج پرتاپ 

tej
لالویادوکنبہ اورآرجے ڈی لیڈران نے آج راشٹریہ جنتادل(راجد)22واں یوم تاسیس جشن پارٹی سربراہ لالویادوکی غیرموجودگی میں دھوم دھام سے منایا۔اس خاص موقع پرلالوکے دونوں بیٹے ایک پرجوش دکھے اورایکتادکھانے کی کوشش کی۔اتناہی نہیں، بڑے بیٹے تیج پرتاپ نے اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی کے ساتھ کسی بھی طرح کی تلخیوں کی خبروں کوخارج کیااورکہاکہ ہمارے بیچ پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس موقع پرتیج پرتاپ نے تقریب کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ تیجسوی کوابھی اورآگے بڑھناہے اوربڑھتے جاناہے، جولوگ جلتے ہیں جلنے دیجئے ۔تیجسوی کوآشرواددیں گے اورموکوٹ پہنائیں گے۔کچھ لوگ ہمارے بیچ دراریں پیداکرتے ہیں۔
وہیں تیجسوی نے نتیش کمارپرحملہ بولتے ہوئے کہاکہ نتیش کمارریٹائرہوجائے، جدیوکوحمایت دے دیں گے۔انہو ں نے یہ بھی کہاکہ نتیش کماراگرایک دوسال کیلئے سی ایم بننے کا مجھے آفردیں گے توبھی میں ان کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔انہو ں نے کہاکہ بی جے پی الیکشن سے پہلے نتیش کمارکاساتھ چھوڑسکتی ہے اورلوک سبھااوراسمبلی الیکشن ساتھ کرایاجاسکتاہے۔
اس سے پہلے پٹنہ میں منعقدہ راجدیوم تاسیس تقریب میں تیجسوی اورتیج پرتاپ ایک ساتھ پہنچے اورتقریب کا افتتاح کیا۔اس پروگرام میں قومی نائب صدرڈاکٹررگھوونش پرساد سنگھ، سابق رکن پارلیمنٹ جگدانند سنگھ، شیوانندتیواری ، کانتی سنگھ، رکن پارلیمنٹ جے پرکاش نارائن یادو، بولومنڈل سمیت کئی سینئرلیڈران ،افسران ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *