آربی آئی جلد جاری کرے گا 100روپے کا نیانوٹ

new-note-100
ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی) کی جانب سے جلد ہی 100روپے کا نیانوٹ جاری کیاجائے گا۔مہاتماگاندھی سیریزکے ان نئے نوٹوں پرموجودہ گورنر ارجت پٹیل کے دستخط ہوں گے۔نوٹ کے پیچھے ’رانی کی واو‘ کی تصویرہوگی۔اس تصویرکے ذریعے ہندوستان کی ثقافتی وراثت کوشیئرکیاجارہاہے۔اس نوٹ کا رنگ لیوینڈر ہے۔نوٹ پردیگر ڈیزائن، جیومیٹرک پیٹرن بنے ہوئے ہیں۔ نوٹ کا سائز66ایم ایم ضرب 142ایم ایم ہے۔آربی آئی نے کہاکہ اس نئے نوٹ کے ساتھ ہی پہلے جاری 100روپے کے نوٹ کی سبھی سیریز کی طرح درست ہوں گے یعنی وہ نوٹ بھی چلے گا۔آربی آئی کے مطابق، ان نئے نوٹوں کے جاری ہونے کے بعد اس کی سپلائی تیزی بڑھائی جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *