رجب طیب اردگان 9 جولائی کوصدر کے عہدہ کا حلف لیں گے،تقریب میں17 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

rajab-tayab
صدر رجب طیب اردگان 9 جولائی بروز سوموار کو ترکی کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر صدارتی فرائض کا آغاز کر دیں گے۔صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق 24 جون کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر اردگان 9 جولائی کو قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں دن 4 بجے حلف لیں گے۔تقریب حلف برداری کے بعد صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدارتی نظام حکومت کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہو گا۔
حلف برداری کی تقریب میں 17 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔وینزویلا، قزاقستان، مقدونیہ، گنی، صومالیہ، زیمبیا ، بوسنیا ہرزِ گوینا ، بلغاریہ، جارجیا، پاکستان ، یوکرائن کے صدور کے علاوہ کئی ایک ممالک کے اسپیکر اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔صدر اردگان حلف برداری کی تقریب کے بعد مہمان سربراہان کے اعزا میں عشائیہ بھی دیں گے۔صدر ایردوان حلف اٹھانے کے بعد نئے نظام کے تحت سرکاری طور پر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے۔
صدر ایردوان کے حلف اٹھانے اور اسی دن کابینہ کے اعلان کے ساتھ ملک میں صدارتی نظام حکومت کا آغاز ہو جائے گا۔اسمبلی میں ممبران کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے۔ستائیسویں ٹرم تقریب حلف برداری کے لئے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس 7 جولائی بروز ہفتہ دن 2 بجے منعقد ہو گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *