کانگریس صدرراہل گاندھی نے پی ایم مودی کولکھاخط، جانئے کیاکہا

rahul-gandhi
کانگریس صدر راہل گاندھی نے 18جولائی سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اسی سیشن میں خواتین ریزرویشن بل پاس کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کانگریس اس کے لئے انہیں غیر مشروط حمایت دینے کو تیار ہے۔
راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو اس سلسلے میں پیر کو لکھا خط ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ خواتین کوبااختیار بنانے کے حق میں ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ وہ سیاست سے اوپر اٹھ کر اسے عملی جامہ پہنائیں اور پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل پاس کرائیں۔ کانگریس انہیں غیر مشروط حمایت دے گی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ راجیہ سبھا نے اس بل کو 9 مارچ 2010 کو منظور کیا تھا لیکن یہ گزشتہ آٹھ برسوں سے کسی نہ کسی بہانے سے لوک سبھا میں اٹکا پڑا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی مختلف ریلیوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور عورتوں کو عوامی زندگی میں اہمیت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ اسے پوراکرنے کے لئے اس سے اچھا موقع اور کیا ہو سکتا ہے۔ لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی اکثریت ہے اگر وہ اس کی حمایت کرتے ہیں تو یہ بل منظور ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *