کانگریس ’مسلمانوں کی پارٹی ‘تنازعہ پرراہل گاندھی کاٹویٹ،جانئے کیاکہا

congress-president-rahul-ga
ہندوبنام مسلمان پارٹی نتازعہ کے بیچ کانگریس صدرراہل گاندھی نے اپناپہلاردعمل دیاہے۔کانگریس کومسلمانوں کی پارٹی بتانے کے تنازع کے بیچ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے۔ان کا کہناہے کہ کانگریس قطارمیں کھڑے آخری آدمی کے ساتھ ہے۔انہو ں نے ٹویٹ کرکے کہا’’میں لائن میں سب سے آخرمیں کھڑے شخص کے ساتھ ہوں۔ حاشیے پرکھڑے اورستائے گئے لوگوں کے ساتھ ہوں۔ان کامذہب ، ان کی ذات عقیدت میرے لئے خاص معنی نہیں رکھتی۔انہیں بھی درد ہے، تکلیف ہے، میں انہیں گلے لگاناچاہتاہوں۔میں نفرت اورخوف کومٹانا چاہتاہوں۔مجھے سبھی مخلوق سے پیارکرتاہوں، میں کانگریسی ہوں۔

بتادیں کہ وزیراعظم نریندرمودی نیاعظم گڑھ میں ایک اجلاس میں کہاتھاکہ ’میں نے اخبارمیں پڑھا، کانگریس پارٹی کے صدرنے یہ کہاکہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے ۔گذشتہ دودن سے اس پربحث چل رہی ہے، مجھے اس پرحیرانی نہیں ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ میں کانگریس پارٹی کے صدرسے پوچھناچاہتاہوں کہ کانگریس پارٹی صرف مسلم مردوں کی پارٹی ہے یاخواتین کی بھی ہے؟کیامسلم خواتین کی عزت ، احترام اورحق کے لئے کوئی جگہ ہے کیا؟

دراصل، اردواخبارانقلاب میں کانگریس کے اقلیتی مورچے کے صدرندیم جاوید کے حوالے سے خبرچھپی تھی۔خبرکے مطابق، راہل گاندھی نے کہاکہ اگربی جے پی کہتی ہے کہ کانگریس مسلمانو ں کی پارٹی ہے توٹھیک ہے۔کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے، کیونکہ مسلمان کمزورہیں اورکانگریس ہمیشہ کمزورں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔اسی خبرکی بنیادپربی جے پی بتانے میں لگی ہے راہل نے کانگریس کومسلمانوں کی پارٹی بتایاہے۔ندیم جاویدکاکہناہے کہ، اس بات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *