راہل دراوڑ، پونٹنگ اور کلیئر ٹیلرکوآئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں جگہ ملی

rahul-dravid
گزشتہ دنوں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اورعظیم بلے باز راہل دراوڑ کو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی شاندارخدمات کے لیے ایک خصوصی اعزاز سے نوازتے ہوئے انھیں آئی سی سی کرکٹ کے ’’ہال آف فیم‘‘ میں شامل کیا ۔ ان کے علاوہ آسڑیلیا کے سابق کپتان اورمایہ ناز بلے باز رکی پونٹنگ اورانگلینڈ کی سابق خاتون وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز کلیئر ٹیلر کو بھی ’’ہال آف فیم‘‘ میں جگہ عطا کی گئی۔واضح ہو کہ یہ تینوں کھلاڑی دنیائے کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
آئی سی سی کی ریلیز میں ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر راہل دراوڑ کے حوالے سے کہا گیا کہ آئی سی سی کے ذریعہ کرکٹ ہال آف فیم میں جگہ دیا جانا میرے لیے بے حد اعزاز کی بات ہے۔اپنے کرکٹ کریئر کے دوران کئی نسلوں کے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھنے کا کوئی خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے قریبیوں کے علاوہ جن کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ، اتنے سالوں میں جن کوچوں اور افسران نے میری حمایت کی اور کرکٹر کے طور پر میری ترقی میں مدد کی، ان سبھی کا میں شکریہ اداکرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اتنے سال حمایت کے لیے کے ایس سی اور بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتاہوں اور میری کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور ہال آف فیم میں جگہ دینے کے لیے میںآئی سی سی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پونٹنگ نے کہا کہ آئی سی سی کے اس اعزاز سے میں فخر محسوس کررہا ہوں۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے سفر کا ہر لمحہ مجھے پسند ہے اور اس دوران ذاتی طور پر اور ٹیم کو ملی کامیابیوں پر مجھے فخر ہے۔
واضح ہو کہ آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں جگہ پانے والے راہل دراوڑ ہندوستان کے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل ہندوستان کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی، سنیل گاوسکر ، کپل دیو اور انل کمبلے آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں مقام حاصل کرچکے ہیں جبکہ رکی پونٹنگ یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے 25 ویں کھلاڑی ہیں۔ عیاں رہے کہ دراوڑ نے ٹیم انڈیا کی جانب سے 164 ٹیسٹ میں36 سنچریوں کی مدد سے 13,288 رن اور 344 ونڈے میں12 سنچریوں کی مدد سے 10,889 رن بنائے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *