جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردار کی حمایت میں حلف نامہ وائس چانسلر کا قابلِ ستائش اقدام:پروفیسراخترالواسع

professor-akhtarul-wasey
جودھپور:مولاناآزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر اور مشہور ماہرِ اسلامیات پدم شری اخترالواسع نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر اور ان کے انتظامیہ کے ذمہ داروں کی ستائش کی ہے کہ انہوں نے انتہائی جرأت و ہمت سے کا م لیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردار کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے حلف نامے کو نہ صرف چیلنج کیا اور اسے مسترد کرنے کی مانگ کی۔ پروفیسرواسع نے کہا کہ موجودہ حالات میں جامعہ کے وائس چانسلر کا یہ اقدام ایسا غیر معمولی ہے کہ اس کی تائید اور توثیق کرنے کے لیے ملت کے تمام رہنماؤں، جماعتوں، جامعہ کے طلبائے قدیم اور تمام انصاف پسند قوتوں کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ اور اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی اس تاریخی ادارے اور امّتِ مسلمہ کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *