پروفیسرطارق چھتاری نے شعبہ اردو کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا

Prof-Tariq-Chhatari
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ اردو کے سینئراستاد پروفیسر طارق چھتاری نے آج شعبۂ اردو کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا۔انھوں نے اپنے پیشرو پروفیسرمحمد صغیر بیگ افراہیم سے شعبہ کے سربراہ کا چارج لیا۔پروفیسرطارق چھتاری تقریبا 21برسوں سے اے ایم یو میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل وہ آل انڈیا ریڈیو کے آکاشوانی گورکھپور اور اردو سروس دہلی میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی ادبی خدمات پر ڈاکٹر راشد انور راشدکی کتاب’’ طارق چھتاری:کردار و افکار‘‘،ڈاکٹرحامد رضا صدیقی کی کتاب .’’طارق چھتاری:گنجینہء معنی کا طلسم ‘‘ اورڈاکٹر احمد علی جوہر کی کتاب ’’ طارق چھتاری:فکر و فن ‘‘ بھی شائع ہو چکی ہیں۔ چارج لینے کے موقع پر شعبہ اردو کے علاوہ دیگر شعبوں کے اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔ا س موقع پر پروفیسر محمد طارق چھتاری نے عزم ظاہر کیا کہ وہ شعبہ کی ترقی کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *