پروفیسر نفیس احمد فاروقی کوایوارڈ سے سرفرازکیاگیا

Prof-Nafis-A-Faruqi
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے اناٹمی شعبہ کے پروفیسر نفیس احمد فاروقی کو باوقار ڈی اے ایس۔ ایچ اے ایل آئی ایم اوریئیشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ پروفیسر فاروقی کو انسانی ہڈیو کے طبی مسائل کی اناٹمیکل بنیاد موضوع پر ان کے خطبہ کے لئے عطا کیا گیا ہے۔پروفیسر فاروقی اناٹمیکل سوسائٹی آف انڈیا سمیت نیو یارک اکیڈمی آف سائنس کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ اناٹمیکل سوسائٹی آف انڈیا اتر پردیش چیپٹر کے وہ تاحیات رکن بھی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *