سلمان خان کی ’بھارت‘ سے آؤٹ ہوئیں پرینکاچوپڑا

salman-priyanka
بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ پرینکاچوپڑا نے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ ہندی فلموں میں واپسی کی تیارکی تھی لیکن شوٹنگ شروع ہونے کے باوجود انہوں نے یہ فلم چھوڑدی ہے۔فلم ’بھارت‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفرنے ٹویٹ کرکے ان کے فلم چھوڑنے کی خبرکی تصدیق کردی ہے۔

علی عباس ظفر نے ٹویٹ میں کہا کہ ہاں پرینکا چوپڑہ اب ’بھارت‘ کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کے ایسا کرنے کی وجہ کافی اسپیشل ہے۔ پرینکا نے ہمیں اپنا فیصلہ بہت کم وقت میں بتایا ہے اور ہم ان کے لئے کافی خوش ہیں۔ ’ٹیم بھارت‘ کی جانب سے پرینکا کو ڈھیر سارا پیار اور ٹیم ان کی خوشیوں کی دعا کرتی ہے۔علی ظفر عباس کے ٹویٹ سے اشارہ ملتا ہے کہ پرینکا چوپڑہ نِک سے شادی کرنے والی ہیں۔ پہلے ہی سے خبریں تھیں کہ پرینکا اپنے غیر ملکی دوست سے شادی کرسکتی ہیں۔ حال ہی میں پرینکا نے نِک کو اپنی ماں اور کنبے کے افراد سے ملوایا تھا۔ٹویٹ کے مطابق، پرینکا نے یہ فیصلہ خود کیاہے۔میڈیا میں خبرہے کہ پرینکاچوپڑااپنے بوائے فرینڈ نک جونس کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہو ں نے فلم سے خودکوباہرکرلیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *