پی ایم مودی تین افریقی ممالک کے دورے پر،روانڈا کوتحفے میں دیں گے 200 گائیں  

pm-modi
وزیراعظم نریندر مودی آج تین ملکوں روانڈا، یوگینڈا اور جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔ پانچ دن کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مودی آج روانڈا پہنچیں گے، جہاں وہ دو دن قیام کریں گے۔ اْن کے اِس دورے میں ہندوستان روانڈا کو زرعی اور صنعتی شعبوں کیلئے دس۔دس کروڑ ڈالر کے قرضے کی سہولت فراہم کرے گا۔ وزارت خارجہ میں سکریٹری ٹی ایس تری مورتی نے بتایاکہ مودی وہاں ہندوستانی برادری کے لوگوں سے گفتگو بھی کریں گے۔ یہ ایک تاریخی دورہ ہے۔ ہندوستان کے کسی بھی وزیراعظم کا روانڈا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ روانڈا، مشرقی افریقہ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایک ا ہم وسیلہ ہے اور ہم نے روانڈا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کرکے اسے اسٹریٹیجک ساجھیداری کی سطح تک پہنچادیا ہے۔ مودی روانڈا کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اْن کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ بھائی چارے اور خوشحالی کو بڑھاوا دینے کی پہل کے تحت ہندوستان روانڈا کو 200 گائیں بھی دے گا۔
مودی کل یوگینڈا روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ وہاں کے صدر سے ملاقات کریں گے اور خطاب کریں گے۔ مسٹر مودی یوگینڈا کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ اْن کے اِس دورے میں یوگینڈا کو 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے قرض کی سہولت بھی دی جائے گی۔جناب مودی اپنے دورے کے آخری مرحلے میں بدھ کے روز جنوبی افریقہ پہنچیں گے جہاں وہ جوہانسبرگ میں دسویں برکس سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *