پرائیویٹ اسپتالوں کوغریبوں کا علاج مفت کرناہوگا:سپریم کورٹ

آج پرائیویٹ اسپتالوں کوسپریم کورٹ سے بڑا جھٹکالگاہے۔دراصل ، سپریم کورٹ نے آج ایک معاملے کی سماعت کے دوران کہاکہ سرکارسے رعایتی قیمت پرزمین پانے والے پرائیویٹ اسپتالوں کو ضابطے ماننے ہوں گے اورغریبوں کامفت علاج کرناہوگا۔کورٹ نے دہلی مولچند ، سینٹ اسٹیفنس، راک لینڈ اورسیتارام بھرتیااسپتالوں کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ ا سپتالوں کو10فیصد بیڈ (بستر) غریبوں کے لئے مفت مہیاکرانے ہوں گے۔دوسری طرف اوپی ڈی میں کل مریضوں کا 25فیصدغریبوں کے مفت علاج کیلئے ہوگا۔کورٹ نے مول چند، سینٹ اسٹیفنس، راک لینڈ اورسیتارام بھرتیا اسپتالو ں کی عرضی بھی خارج کردی ۔یادرہے کہ کچھ دن پہلے ہی دہلی سرکارنے بھی پرائیویٹ اسپتالوں کوجھٹکادیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *