پی ایم ایل این امیدوارہارون سلطان بخاری نے خواتین کو ووٹ دینا حرام بتایا

sultan
پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار اور پنجاب صوبے کے سابق وزیر ہارون سلطان بخاری نے یہ کہہ کر تنازع پیدا کر دیا ہے کہ خواتین کیلئے ووٹ دیناحرام ہے۔ہارون پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی خاتون امیدوار زہرہ باسط سلطان کے خلاف نیشنل اسمبلی کی این اے 18 سیٹ سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ زہرہ باسط کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سلطان بخاری کی بھابھی ہیں۔ سلطان پنجاب میں پی ایم ایل۔ این حکومت میں سماجی فلاح و بہبود کے وزیر تھے۔پاکستانی مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق، این اے 184میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار زہرہ باسط بخاری کے دیور ہارون سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی، عورت کو ووٹ دینا حرام ہے، دین کے مطابق چلونگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہارو ن سلطان نے کہا کہ اللہ اور رسول اللہ کے احکامات کے منافی باتوں پر نہیں چلونگا، عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔مقامی میڈیارپوٹس کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہارون سلطان بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ذاتی حیثیت میں دیا گیا ہے، یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی نہیں، ہماری پارٹی قیادت نے اس بیان پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *