خواتین کسی بھی شعبے میں اپنے ہنر سے کامیابی حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہیں:پی ایم مودی

pm-modi
وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاری ہو، ڈیری صنعت ہو یا کوئی اور شعبہ خواتین اپنے ہنر سے کامیابی حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہیں۔مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خواتین سے بات چیت میں کہا کہ آج کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جس میں خواتین کی حصہ داری نہیں ہے اور وہ بڑی تعداد میں اس علاقے میں کام نہ کر رہی ہوں۔کاشت کاری اور دودھ کی پیداوار کے علاقے میں خواتین کا کردار سب سے زیادہ ہے ۔ ان کے بغیر اس علاقے کی ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو خواتین از خود مدد گروپ کے ارکان سے ایپ کے ذریعے بات چیت میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جب ہم بات کرتے ہیں تو سب سے اہم ہوتا ہے، خواتین کو خود کی طاقتوں کو، اپنی قابلیت اور اپنے ہنر کو تسلیم کرنے کا موقع دستیاب کرانا۔انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی سیکٹر کو دیکھیں تو وہاں عورتیں بڑی تعداد میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں چھوٹے صنعت کاروں،محنت کشوں کے لئے رضاکار امدادی گروپ اہم کردار اداکر رہے ہیں ۔ یہ گروپ ایک طرح سے غریب طبقے اور خاص طور پر خواتین کی اقتصادی ترقی کی بنیاد بنے ہوئے ہیں اور خواتین کو بیدارکرنے کے ساتھ ہی اقتصادی اور سماجی طور پر مضبوط بھی بنا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ رضاکار گروپوں کی بڑھتی خدمات کے پیش نظر اس منصوبہ کو تمام ریاستوں میں شروع کیا جا چکا ہے ۔ نتیجتاًیہ رضاکار گروپ لاکھوں کروڑوں خواتین کی زندگی میں بہتری لانے کا کام کر رہے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ یہ گروپ کے ڈھائی لاکھ سے زائد رکن تربیت حاصل کر کے دھان کی بہتر طریقے سے کھیتی کر رہے ہیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *