پی ایم مودی کاطنز:کانگریس کولوگ ’بیل-گاڑی ‘ بولنے لگے ہیں

modi
وزیر اعظم نریندر مودی ایک دن کے دورے پر آج راجستھان کی راجدھانی جے پور پہنچے ۔اس موقع پرریلی میں وزیر اعظم مودی نے ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’جے جوان،جے کسان ‘ کے نعرے سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کوجے پورمیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجستھان ہمیشہ ہم سب پراپناپیاربرساتارہاہے۔یہاں طاقت اوربھکتی کا سنگم ہے۔راجستھان صدیوں سے ملک کوتحریک دیتارہاہے۔گذشتہ چارسالوں میں دوگنی رفتارسے ترقی کی راہ پربڑھاہے۔مرکزاورریاستی سرکارلگاتارکوشش کررہی ہیںں۔ مجھے 21سوکروڑسے زیادہ کی منصوبوں کاسنگ رکھنے کا موقع ملاہے۔یہ سارے پروجیکٹ زندگی کوآسان بنانے والے ہیں۔چارسال پہلے کی صورتحال آپ بھولیں نہیں ہوں گے ۔کن حالات میں وسندھراجی کوسرکارکی باگ ڈورملی تھی وہ بھولنا نہیں چاہئے۔لیڈروں کے نام پر پتھرلگانے کی مقابلہ آرائی تھی۔پی ایم مودی نے کہاکہ اب ترقی کے کام ہورہاہے۔نہ چیزیں اٹکتی ہیں، نہ لٹکتی ہیں اورنہ ہی بھٹکتی ہیں۔ہماراایک ہی ایجنڈارہاہے وہ ہے ترقی ۔
اس موقع پرپی ایم مودی نے کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کواب ’بیل گاڑی‘ کہاجانے لگاہے۔ان کے کئی لیڈرآج کل بیل یعنی ضمانت پرباہرہیں۔پی ایم مودی نے کہاکہ اپوزیشنز نے فوج پربھی سوال اٹھانے کاکام کیاہے۔یہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔راجستھان کے لوگ ایسی سیاست کرنے والوں کوسبق سکھائیں گے۔

پی ایم نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو خاندان کی سیاست کرنی ہے وہ کریں لیکن ملک کے تحفظ اور خود اعتمادی کو بلندی پر لے جانے کا ہمارا اٹوٹ فیصلہ ہے اور ہماری پالیسایاں صاف ہیں۔بہرکیف آج پی ایم مودی نے یہاں 2100 کورڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے بننے والی 13 شہری منصوبوں کی بنیاد رکھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ جن سمواد پروگرام میں سرکاری حکومتی منصوبوں کے مفادات کے بارے میں بات کی۔اس دوران انہوں نے مرکز اور راجستھان حکومت کے ترقیاتی کاموں کو گنانے کے ساتھ اپوزیشن پارٹی کانگریس پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *